مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آئرش وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں صدر ٹرمپ کا بریگزٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بریگزٹ دراصل بہت سے ملکوں کو الگ کررہا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ حیران ہوں کہ بریگزٹ بات چیت کتنی بری طرح ہو رہی ہیں، برطانوی وزیراعظم کو مشورہ دیا تھا کہ یورپی یونین سےعلیحدہ ہونےکی بات چیت کیسے کریں لیکن انہوں نےدھیان نہیں دیا۔ بریگزٹ پر ایک اورعوامی ریفرنڈم نہیں ہوگا اگر ہوا تو یہ ان لوگوں کے ساتھ نا انصافی ہوگی جنہوں نے پہلے ریفرنڈم جیتا تھا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے نکل جانے کے بعد امریکہ برطانیہ تجارتی معاہدہ کریں گے۔
آپ کا تبصرہ