بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے، ٹرمپ جونیئر

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے جونیئرٹرمپ نے کہا ہے کہ برطانوی وزیراعظم ٹریزامے بریگزیٹ پرصدرٹرمپ کے مشورے کو نظرانداز کرکے تذبذب کا شکار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے جونیئرٹرمپ نے کہا ہے کہ برطانوی وزیراعظم ٹریزامے بریگزیٹ پرصدرٹرمپ کے مشورے کو نظرانداز کرکے تذبذب کا شکار ہیں۔ ٹرمپ جونیئرنے ڈیلی ٹیلی گراف میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں برطانوی وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین سے علیحدگی کے معاہدے پرمے نے ٹرمپ کے مشوروں کو نظراندازکیا اوراب وہ مزید وقت مانگ کرمنصوبے میں تاخیر کررہی ہیں۔ ان کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ اگرٹریزامے صدرٹرمپ کے مشورے پرعمل کرتیں تو بریگزیٹ ڈیل تیزی سے پایہ تکمیل کو پہنچتی اور برطانوی عوام کو غیریقینی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔

News Code 1888993

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 11 =