مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ترک صدر رجب طیب اردوغان کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں خطے کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ترک صدر نے بھارت میں حالیہ دہشت گرد حملوں کے متاثرین سے اظہار افسوس کیا، ترک صدر نے کہا کہ عالمی امن و سلامتی کو لاحق خطرات میں دہشت گردی اب بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ انہوں نے متعلقہ ممالک کو دہشت گردی کے خلاف فوری اور فیصلہ کن اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ترک صدر رجب طیب اردوغان کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں خطے کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
News Code 1888774
آپ کا تبصرہ