شمالی کوریا اپنی جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر شروع کردی ہے، ماہرین

شمالی کوریا ان جوہری تنصیب کی بحالی پر کام کر رہا ہے جنہیں امریکہ سے معاہدے کے تحت بند کردیا گیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا ان جوہری تنصیب کی بحالی پر کام کر رہا ہے جنہیں امریکہ سے معاہدے کے تحت بند کردیا گیا تھا۔ ماہرین نے سٹیلائٹ تصاویر کی مدد سے انکشاف کیا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنی حال ہی میں ختم کردینے والی راکٹ لانچ کرنے کی سائٹ کی دوبارہ تعمیر شروع کر دی ہے۔ شمالی کوریا نے سہائے کی یہ سائٹ امریکہ سے معاہدے کے تحت بند کی تھی۔ سہائے کی تنگچینج-ری سائٹ کی ازسر نو بحالی کی سٹیلائٹ تصاویر اُس وقت سامنے آئی ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے درمیان ویتنام میں ہونے والی دوسری تاریخی ملاقات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئی۔ گزشتہ برس امریکہ اور شمالی کوریا کے سربراہان کے درمیان پہلی تاریخی ملاقات سنگاپور میں ہوئی تھی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لیے معاہدہ طے پایا تھا۔ معاہدے کے تحت شمالی کوریا اپنے جوہری تنصیبات کو مرحلہ وار بند کردے گا جب کہ امریکہ شمالی کوریا پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم کردے گا۔ دونوں ممالک معاہدے پر دو طرفہ عمل درآمد کی رفتار پر تشویش کا اظہار کرچکے ہیں۔

News Code 1888622

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 3 =