مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کِیم جونگ اُن کے درمیان دو روزہ تاریخی ملاقات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئی۔اطلاعات کے مطابق ویتنام کے شہر ہنوئی میں ہونے والی امریکی صدر ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کیم جونگ اُن کی ملاقات بغیر کسی نتیجے پر پہنچے ختم ہو گئی۔ تاہم دونوں رہنماؤں کی ٹیمیں مستقبل میں اس معاملے پر بات چیت جاری رکھیں گی۔ ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ امریکہ کے لیے روانہ ہوگئے، روانگی کے وقت امریکی صدر نے جنوبی کوریا کے سربراہ مون جے اِن کو فون بھی کیا جب کہ شمالی کوریا کے سربراہ کیم جونگ اُن ابھی ویتنام میں ہی قیام کریں گے جہاں وہ ویتنام کی قیادت سے اہم امور پر مذاکرات کریں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کِیم جونگ اُن کے درمیان دو روزہ تاریخی ملاقات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئی۔
News ID 1888471
آپ کا تبصرہ