کشمیرمیں بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ / 6 فوجی اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا،جس میں 6 فوجی اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا،جس میں 6 فوجی اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق بھارت کے زیر کنٹرول کشمیر میں بھارتی ائر فورس کے اہلکاروں کو لے کر جانے والا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر ضلع بڈگام کے علاقے جیرنڈ کلاں میں گرکر تباہ ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق واقعے میں بھارتی فضائیہ کے 6 اہلکار اور ایک شہری ہلاک ہوگئے۔بھارتی حکام کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر کھلے میدان میں گرتے ہی 2 ٹکرے ہوگیا،جس میں آگ بھڑک اٹھی۔بھارتی حکام نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی کے باعث حادثہ پیش آیا۔

News Code 1888449

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 7 =