25 فروری، 2019، 9:17 PM

ہم شام کی حمایت کو اسلامی مزاحمت کی حمایت سمجھتے اور اس پر فخر کرتے ہیں

ہم شام کی حمایت کو اسلامی مزاحمت کی حمایت سمجھتے اور اس پر فخر کرتے ہیں

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شام کے صدر بشار اسد اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں شامی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے رہنے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ہم شام کی حمایت کو اسلامی مزاحمت کی حمایت سمجھتے اور اس پر فخر کرتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح شام کے صدر بشار اسد اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں شامی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے رہنے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ہم شام کی حمایت کو اسلامی مزاحمت کی حمایت سمجھتے اور اس پر فخر کرتے ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امریکہ اور اس کے علاقائی ایجنٹوں کے مقابلے میں شام کے صدر بشار اسد اور شامی قوم کی استقامت کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی حکومت اور عوام مخلصانہ طور پر شامی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ایران شامی عوام اور حکومت کی حمایت کو اپنا اخلاقی ، انسانی اور اسلامی فریضہ سمجھتا ہے ۔ شام کی حمایت در حقیقت اسلامی مزاحمت کی حمایت ہے جس پر ایران اور ایرانی قوم کو فخر ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں پر شام کی فتح کو عظیم فتح قراردیتے ہوئےفرمایا: ایران نے شام کے بحران کے آغاز سے ہی صداقت اور خلوص کے ساتھ شامی قوم اور حکومت کی مدد کا آغاز کردیا اور ہمیں شامی قوم اور حکومت کی امداد پر فخر ہے۔ شامی قوم  اور حکومت نے استقامت اور پائداری کے ساتھ  امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو شکست سے دوچار کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امریکہ کی نئی سازشوں کے بارے میں ہوشیاری اور آگاہی پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ کو شام میں اپنی شکست پر کافی دکھ ہوا ہے وہ اب عراق اور شام کی سرحدوں پر بدامنی پھیلانے کی تلاش و کوشش کررہا ہے لیکن شام اور ایران ملکر امریکہ کی اس سازش کو بھی ناکام بنادیں گے۔

اس ملاقات میں شام کے صدر بشار اسد نے اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے شامی عوام کی بے دریغ امداد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں جنابعالی اور ایرانی قوم کو شام  جنگ میں فتح پرمبارکباد پیش کرنے کے لئے حاضر ہوا ہوں ۔ ایران نے شامی عوام اور حکومت کی خلوص نیت کے ساتھ مدد کی  اور شام کی امریکہ ، اس کے اتحادیوں اور ان کے پروردہ دہشت گردوں پر فتح درحقیقت ایران کی فتح ہے۔

News Code 1888386

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha