مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں زہریلی شراب پینے سے 93 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 150 سے زائد شہریوں کی حالت غیر ہے۔ بھارتی ریاست آسام کے دو مختلف علاقوں میں ایک ہی روز زہریلی شراب پینے کے واقعات میں مجموعی طور پر 93 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 150 سے زائد افراد کی حالت غیر ہے جو زیر علاج ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آسام کے علاقے گولہ گھٹ میں زہریلی شراب پینے سے 55 افراد ہلاک ہوئے جب کہ جورہٹ میں 25 افراد زہریلی شراب کا شکار بنے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد خواتین کی بھی ہے۔ وزیراعلیٰ آسام نے دونوں کی واقعات کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا حکم دیا ہے جس کے بعد پولیس نے زہریلی شراب فروخت کرنے والے ایک شخص کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔ واضح رہے کہ دو ہفتے قبل اتر پردیش اور اتر کھنڈ میں ایک ہی دن میں زہریلی شراب پینے سے 100 سے زائد افراد اپنی جانوں سے چلے گئے تھے جب کہ ان علاقوں میں سالانہ زہریلی شراب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔
بھارت میں زہریلی شراب پینے سے 93 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 150 سے زائد شہریوں کی حالت غیر ہے۔
News ID 1888351
آپ کا تبصرہ