25 فروری، 2019، 10:21 AM

بھارت میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتیں 150 سے متجاوز

بھارت میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتیں 150 سے متجاوز

بھارت کی شمالی ریاست آسام کے 2 اضلاع میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 156 ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی شمالی ریاست آسام کے 2 اضلاع میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 156 ہوگئی۔ آسام کے تمام ہسپتالوں میں تقریباً 200 سے زائد افراد تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں۔

اطلاعات کے مطابق آسام میں زہریلی شراب پینے سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے، دو روز بعد بھی اسپتال میں زہریلی شراب سے متاثرہ افراد کو لایا جارہا ہے۔ ادھر ریاستی وزیرصحت ہمانتا بسوا شرما کا کہنا ہے کہ متاثرین میں گولہ گھاٹ اور جوہار اضلاع کے زیادہ تر چائے کی کاشت کرنے والے کسان شامل ہیں۔ دو ہفتے پہلے بھی بھارت کی ریاستوں اترکھنڈ اور اترپردیش میں زہریلی شراب پینے سے سو سے زائد افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔

News ID 1888368

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha