23 فروری، 2019، 4:32 PM

پاکستان میں ملکی اور غیر ملکی این جی اوز کا سیکیورٹی آڈٹ شروع

پاکستان میں ملکی اور غیر ملکی این جی اوز کا سیکیورٹی آڈٹ شروع

پاکستان میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں ملکی اور غیر ملکی این جی اوز کا سیکیورٹی آڈٹ شروع کر دیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں ملکی اور غیر ملکی این جی اوز کا سیکیورٹی آڈٹ شروع کر دیا گیا۔

پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملکی اور غیر ملکی این جی اوز کا خفیہ سکیورٹی آڈٹ شروع کر دیا ہے اور این جی اوز کی گزشتہ سالوں میں ہونے والی سرگرمیوں کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق کس این جی او نے کن ممالک کے اشتراک سے کیا کام کیا اور رزلٹ کیا نکلا اس بارے تحقیقات کی جا رہی ہیں جب کہ اس کے ساتھ گزشتہ 3برسوں میں کونسی این جی او کن افراد کو پاکستان لائیں یا بیرون ملک لیکر گئیں اس بارے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشکوک سرگرمیوں میں ملوث این جی اوز اور کام کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

News ID 1888322

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha