21 فروری، 2019، 4:18 PM

نیتن یاہو کے مخالفین کا انتخابات سے قبل اتحاد کا اعلان

نیتن یاہو کے مخالفین کا انتخابات سے قبل اتحاد کا اعلان

اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے 2 اہم مخالفین نے اپریل میں ہونے والے انتخابات میں انہیں شکست دینے کی کوشش کے تحت انتخابی اتحاد کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے 2 اہم مخالفین نے اپریل میں ہونے والے انتخابات میں انہیں شکست دینے کی کوشش کے تحت انتخابی اتحاد کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے سابق چیف آف اسٹاف بینی گینٹز اور سیاست دان یائرر لاپد نے جاری کیے گئے بیانات میں کہا کہ وہ 9 اپریل کو ہونے والے انتخابات کے لیے مشترکہ فہرست بنارہے ہیں اور اگر وہ جیت گئے تو باری باری وزیراعظم بنیں گے۔ بینی گانتز نے حال ہی میں اسرائیل ریزیلین پارٹی تشکیل دی ہے جبکہ یائر لاپد، یش عتید جماعت کی سربراہی کررہے ہیں جس کی پارلیمنٹ 120 نشستوں میں سے 11 نشستوں پر موجود ہے۔ رائے عامہ کے مطابق یہ دونوں افراد اپریل میں ہونے والے انتخابات میں نیتن یاہو کے اہم حریف ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی قانون کے مطابق انتخابات نومبر 2019 میں ہونے تھے لیکن بنجمن نیتن یاہو نے گزشتہ برس دسمبر میں ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیا تھا جو رواں برس اپریل میں ہوں گے۔

News ID 1888277

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha