مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزرات خارجہ نے کہا کہ عمران خان کی جانب سےحملے کو دہشت گردانہ حملہ نہ ماننے پر کوئی حیرت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے بیان میں پاکستانی وزیراعظم نے پلوامہ حملے کی مذمت کی اور نہ ہی اس پر افسوس کا اظہار کیا۔ بھارت نے مزید کہا کہ پاکستان سے دہشت گردی اور تشدد سے پاک ماحول میں جامع مذاکرات کےلئے تیار ہے۔ بھارتی وزرات خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی طرف سے بھارت سے ثبوت مانگنا بلاوجہ کا عذر تراشنا ہے۔
بھارتی وزرات خارجہ نے کہا کہ عمران خان کی جانب سےحملے کو دہشت گردانہ حملہ نہ ماننے پر کوئی حیرت نہیں ہوئی۔
News ID 1888235
آپ کا تبصرہ