15 فروری، 2019، 8:37 PM

مشکل وقت سے کسی حد تک نکل گئے ہیں، عمران خان

مشکل وقت سے کسی حد تک نکل گئے ہیں، عمران خان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب حکومت سنبھالی تو قرضوں میں ڈوبے ہوئے تھے تاہم اب مشکل وقت سے اس حد تک نکل چکے ہیں کہ سر پانی سے اوپر آگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب حکومت سنبھالی تو قرضوں میں ڈوبے ہوئے تھے تاہم اب مشکل وقت سے اس حد تک نکل چکے ہیں کہ سر پانی سے اوپر آگیا ہے۔

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ کے اجراء سے تقریب سے کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبائلی عوام کی طرز زندگی کو بہتر بنانے کے لیے انقلابی اقدامات کیے ہیں۔ صحت انصاف کارڈ کے اجراء سے قبائلی عوام کی مدد کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہوگئی، عمران خان کا کہنا تھا کہ غریب خاندانوں کی سب سے بڑی مشکل علاج معالجہ کرانا ہے، اس بنیادی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے تحریک انصاف نے ایسی اسکیم متعارف کرائی ہے جس کے تحت ایک خاندان اس ہیلتھ کارڈ سے 7لاکھ 20 ہزار روپے تک علاج کراسکتا ہے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی آمد کے حوالے سے پاکستانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ملک میں سرمایہ کاری گا جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور غربت کا خاتمہ ہوگا۔ سرمایہ کاری سے ملکی دولت میں اضافہ ہوگا جو قرضوں کی واپسی میں مددگار ثابت ہوگی۔

News Code 1888147

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha