مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیا میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں تین امریکیوں اور پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔کینیا کے علاقے کیریچو میں مسائی مارا نیچر ریزرو کے پاس مکوتانو جنگل سے ملحقہ کھیت میں سیسنا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طیارہ بے قابو ہوگیا تھا جس کے باعث پائلٹ نے ایک کھیت میں ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی۔ ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت اس میں سوار پانچوں افراد ہلاک ہوگئے۔ طیارے میں 2 خواتین سمیت تین امریکی مسافر سوار تھے جبکہ پانچویں شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔
کینیا میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں تین امریکیوں اور پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
News ID 1888097
آپ کا تبصرہ