مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے مختلف شہروں میں زہریلی شراب پینے کے باعث 90 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ریاست اتر پردیش میں 62 جبکہ اتر کھنڈ میں 24افراد ہلاک ہوئے۔ مختلف اسپتالوں میں زیرِعلاج 22 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ دوسری جانب سماج وادی پارٹی کے صدر کاکہنا ہے کہ کرپشن کی وجہ سےبی جے پی حکومت نےزہریلی شراب کی روک تھام نہیں کی جس کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس نےسہارن پور میں زہریلی شراب کےدھندے میں ملوث 30 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
بھارت کے مختلف شہروں میں زہریلی شراب پینے کے باعث 90 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
News ID 1888007
آپ کا تبصرہ