10 فروری، 2019، 12:12 PM

نیویارک کی بروکلین شاہراہ کا ایک حصہ بانی پاکستان کے نام سے منسوب

نیویارک کی بروکلین شاہراہ کا ایک حصہ بانی پاکستان کے نام سے منسوب

نیویارک میں بروکلین کی معروف شاہراہ کے ایک حصہ کو بانی پاکستان محمد علی جناح کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیویارک میں بروکلین کی معروف شاہراہ کے ایک حصہ کو بانی پاکستان محمد علی جناح کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

کونی آئزلینڈ کی شاہراہ کو بانی پاکستان کے نام سے منسوب کرنے کی قرارداد قائداعظم کے یوم پیدائش کے حوالے سے 26  دسمبر2018 کو نیویارک سٹی کونسل نے منظور کی تھی تاکہ بانی پاکستان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے۔ خصوصی تقریب میں پاکستان کے قونصل جنرل نعیم اقبال چیمہ مہمان خصوصی تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نعیم اقبال چیمہ نے کہا تقریب سے نیویارک سٹی کونسل اور پاکستانیوں کی گہری دوستی اور رابطوں کی عکاسی ہوتی ہے۔

News ID 1888005

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha