6 فروری، 2019، 6:06 PM

عراقی صدر برہم صالح کا امریکی صدر ٹرمپ کو منہ توڑ جواب

عراقی صدر برہم صالح کا امریکی صدر ٹرمپ کو منہ توڑ جواب

عراق کے صدر برہم صالح نے امریکہ کے متکبر اور مغرور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے عراق میں امریکی فوج کی تعداد بتانے اور ان کی ماموریت واضح کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے عربی شعبہ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صدر برہم صالح نے امریکہ کے متکبر اور مغرور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے عراق میں امریکی فوج کی تعداد بتانے اور ان کی ماموریت واضح کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی صدر کے ایک قریبی  ذرائع نے عراقی صدر برہم صالح کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں عراق کے صدر کے بیان پر امریکی صدر ٹرمپ کی ناراضگی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر عراقی صدر کے اس بیان پر ناراض ہیں جس میں عراقی صدر نے عراق میں امریکی فوج کی تعداد بتانے اور ان کی ماموریت کے بارے میں امریکی صدر سے توضیح طلب کی تھی، عراقی صدر نے اس گفتگو میں بھی منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکی صدر کو امریکہ سے محبت ہے تو ہمیں بھی عراق سے محبت ہے اگر امریکی صدر امریکہ کو اول سمجھتا ہے تو عراقی صدر کے لئے بھی عراق اول ہے۔

عراقی صدر نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ عراقی حکومت عراق میں امریکی فوج کی تعداد اور اس کی ماموریت کے اپنے مطالبے پر باقی ہے اور امریکی صدر کی توضیحات کی منتظر ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے اس سے قبل سی بی ایس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کا عراق سے اپنی فوج نکالنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ہم نے عراق میں ایک فوجی اڈہ قائم کیا ہے جہاں سے ایران پر قریبی نظر رکھی جائےگی۔ امریکی صدر کے ایران کے خلاف بیان پر عراق کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے امریکی صدر کے بیان کی مذمت کی ہے اور اسے عراق کے لئے نقصان کا باعث قراردیا ہے۔

News ID 1887917

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha