مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپوزیشن کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے اور عارضی طور پر شٹ ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ ٹرمپ نے شٹ ڈاؤن ختم کرنے کے بل پر دستخط کردیئے جس کے بعد ملک میں حکومتی امور بحال ہو گئے۔
واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی صدر نے ملک سے شٹ ڈاؤن عارضی طور پر ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شٹ ڈاؤن عارضی طور پر ختم کرنے کیلیے معاہدہ ہوگیا، ڈیموکریٹس سے شٹ ڈاؤن کے عارضی خاتمے کیلیے ڈیل ہو گئی جب کہ شٹ ڈاؤن 3 ہفتوں کیلیے ختم ہوگا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کانگریس نے 15 فروری تک منصفانہ معاہدہ نہ کیا تو فیصلہ کروں گا، 15 فروری سے دوبارہ شٹ ڈاؤن ہوگا اور اپنے صوابدیدی اختیارات استعمال کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ حفاظتی دیوار کی تعمیر پر معاہدہ نہ ہوا تو نیا شٹ ڈاؤن ہوجائے گا۔
عارضی ڈیل کے تحت میکسیکو سرحد پر دیوار کی فنڈنگ شامل نہیں، ایمرجنسی فنڈنگ کیلیے کانگریس سے منظوری کی ضرورت نہیں پڑے گی جب کہ امریکی صدر ٹرمپ کو میکسیکو سرحد پر ایمرجنسی لگا کر فنڈز کے اجرا کا اختیار حاصل ہے۔
آپ کا تبصرہ