سعودی عرب کی یمن کی شہری آبادی پر شدید بمباری اور گولہ باری

یمنی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے یمن کے صوبہ صعدہ کی شہری آبادی پر شدید بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے یمن کے صوبہ صعدہ کی شہری آبادی پر شدید بمباری کی ہے۔ جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے یمن کے صوبہ صعدہ کے علاقوں رازح اور شدا پر بمباری کی ہے۔ ادھر یمنی فوج اور قبائل نے بھی نجران کے علاقہ میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے۔یمنی فوج اور قبائل نے صوبہ الجوف میں  بھی سعودی عرب اور امریکی اتحادی فوج کے حملے کو ناکام بنادیا ہے۔

News Code 1887433

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 7 =