مہر خبررساں ایجنسی نے امارات خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ادارے فنڈ فار ڈیولپمنٹ نے پاکستان کی مرکزی بینک میں 3ارب ڈالر جمع کروانے کا اعلان کردیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق یہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے اقدام پاکستان کی معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ اسٹیٹ بینک میں تین ارب ڈالر جمع کرانے کا اعلان ابوظہبی فنڈ فار ڈیولپمنٹ نے ایک بیان میں کیا۔پاکستان وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے پاکستان کے اسٹیٹ بینک میں 3ارب ڈالر جمع کرانے کے اعلان پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یو اے ای کی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پاکستان میں اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور چین سے بھیک مانگ کر پاکستانی قوم کا سرنیچا کررہے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے ادارے فنڈ فار ڈیولپمنٹ نے پاکستان کی مرکزی بینک میں 3ارب ڈالر جمع کروانے کا اعلان کردیا ہے۔
News ID 1886634
آپ کا تبصرہ