مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے معاشی پیکج کے تحت 3ارب ڈالرپاکستان کے اسٹیٹ بینک کے اکاﺅنٹ میں منتقل کردیئے گئے ہیں۔
پاکستانی دفترخارجہ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں جمع کرا دیئے جبکہ سعودی عرب سے بھی ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط رواں ہفتے پاکستان کے اکاونٹ میں منتقل کردی جائیگی۔
واضح رہے کہ امارات سے پاکستان کو قرض کیلئے ڈائریکٹرجنرل ابوظہبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ اور گورنر اسٹیٹ بینک نے معاہدے پر دستخط کئے ، ابوظہبی کی معاونت سے پاکستان درپیش معاشی اور اقتصادی چیلنجز پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
آپ کا تبصرہ