25 جنوری، 2019، 2:14 PM

سعودی عرب کا مزید ایک ارب ڈالر پاکستان کو موصول

سعودی عرب کا مزید ایک ارب ڈالر پاکستان کو موصول

پاکستانی اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے معاشی پیکیج کے تحت پاکستان کو مزید ایک ارب ڈالر منتقل کردیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے معاشی پیکیج کے تحت پاکستان کو مزید ایک ارب ڈالر منتقل کردیے ہیں۔

پاکستانی اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے اعلان کردہ معاشی پیکیج کے تحت پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی تیسری اور آخری قسط مل گئی ہے۔ جس کے بعد پاکستان کو 3 ارب ڈالر کے پیکیج کی فراہمی مکمل ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات سے بھی ایک ارب ڈالر ملے تھے، اس طرح پاکستان کے دوست ملکوں سےمرکزی بینک کو 4 ارب ڈالر موصول ہوئے ہیں۔

سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر میں سے ایک ایک ارب ڈالر کی 2 قسطیں 19 نومبر اور 14 دسمبر کو موصول ہوئی تھیں۔

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ برس سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، جس میں مذاکرات کے بعد سعودی عرب نے پاکستان کے لیے معاشی پیکج کا اعلان کیا تھا، معاشی پیکیج کے تحت سعودی عرب نے ادائیگیوں کے توازن کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان کے اکاؤنٹ میں 3 ارب ڈالر ایک سال کیلئے ڈپازٹ کئے ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان کو ادھار پر تیل بھی فراہم کیا جائے گا۔

News ID 1887569

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha