20 دسمبر، 2018، 8:01 PM

عمران خان کا اقوام متحدہ سے کشمیریوں کے قتل عامِ کو رکوانے کا مطالبہ

عمران خان کا اقوام متحدہ سے کشمیریوں کے قتل عامِ کو رکوانے کا مطالبہ

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو فون کرکے ہندوستانی فوج کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل عامِ کو رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو فون کرکے ہندوستانی  فوج کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل عامِ کو رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترش سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج کے مظالم کا معاملہ اٹھایا۔پاکستانی وزیراعظم نے وادی میں ہندوستانی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کی حالیہ ہلاکتوں اور انسانی حقوق کی سنگیں خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی فوج کی نہتے شہریوں پر جارحیت اور وحشیانہ کارروائیوں سے آگاہ کیا۔ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائے۔

News Code 1886626

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha