14 دسمبر، 2018، 12:38 PM

امریکی کانگریس نے روہنگیا مسلمانوں پر بربریت کو نسل کشی قراردیدیا

امریکی کانگریس نے روہنگیا مسلمانوں پر بربریت کو نسل کشی قراردیدیا

امریکی ایوان نمائندگان نے روہنگیا مسلمانوں پر بربریت کونسل کشی قرار دینے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  امریکی کانگریس  میں میانمارکی فوج کی مخالفت میں ایک قرارداد پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ میانمار کی فوج روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہے۔ ایوان اب سرکاری طور پر یہ مؤقف اختیارکرتا ہے کہ اجتماعی تشدد کی پالیسیاں اور میانمار کی حکومت کی جانب سے روہنگیا کی بے دخلی کے لیے اختیار کردہ اقدامات نسل کشی قرار دی جاتی ہے۔ ایوان نے قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی، قرارداد کے حق میں 394 جب کہ مخالفت میں صرف ایک ووٹ پڑا۔ اس سے قبل بھی اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ میانمارفوج نسل کشی سمیت اجتماعی ہلاکتوں اورجنسی زیادتی میں ملوث ہے جسے میانمارکی فوج کی جانب سے مسترد کردیا گیا تھا ۔واضح رہے کہ میانمارفوج اور شدت پسند بدھ مت کے مظالم کا شکار ہونے والے روہنگیا مسلمانوں کا تعلق رکھائن سے ہے جہاں سے 7 لاکھ سے زئد مہاجرین بنگلا دیش کے مہاجرین کیمپ میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

News Code 1886443

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha