12 دسمبر، 2018، 8:26 PM

سعودی عرب، خاشقجی کے بہیمانہ قتل کا ذمہ دار ہے

سعودی عرب، خاشقجی کے بہیمانہ  قتل کا ذمہ دار ہے

اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستعفی نمائندہ نکی ہیلی نے کہا ہے کہ سعودی عرب خاشقجی کے قتل کا ذمہ دار ہے

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستعفی نمائندہ نکی ہیلی نے کہا ہے کہ سعودی عرب خاشقجی کے قتل کا ذمہ دار ہے۔ نکی ہیلی نے کہا کہ اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان خاشقجی کے قتل کے ذمہد ار ہیں۔

نکی ہیلی نے سی این این کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور خاص کر سعودی ولیعہد محمد بن سلمان جمال خاشقجی کے قتل کے براہ راست ذمہ د ار ہیں۔ اقوام متحدہ میں امریکی نمائندگی سے استعفی دینے کے بعد نکی ہیلی کا یہ پہلا بیان ہے۔۔ واضح رہے کہ استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانہ میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کو محمد بن سلمان کے حکم پر بہیمانہ طور پر قتل کردیا  تھا اور سعودی عرب نے خاشقجی کی لاش کو اب تک اس کے ورثاء کے حوالے نہیں کیا ادھر سعودی عرب نے خاشقجی کے قتل ميں ملوث بن سلمان کے قریبی ساتھیوں کو ترکی کے حوالے کرنے سے بھی انکار کردیا ہے۔ ۔

News ID 1886406

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha