مہر خبررساں ایجنسی نے کویت کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کویت کے امیرصباح احمد الجابر الصباح نے ایران کے شہر چابہار میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایران کے صدر روحانی کو تعزیتی پیغام پیش کیا ہے۔ امیر کویت نے چابہار میں دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والوں کے لئے مغفرت ، زخمیوں کے لئے جلد شفا اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ آج صبح وہابی دہشت گردوں نے چابہار میں پولیس ہیڈکوارٹر پر گاڑی کے ذریعہ حملہ کرنے کی کوشش کی جسے سکیورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا ۔ اس حملے ميں 2 اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
کویت کے امیرصباح احمد الجابر الصباح نے ایران کے شہر چابہار میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایران کے صدر روحانی کو تعزیتی پیغام پیش کیا ہے۔
News ID 1886245
آپ کا تبصرہ