21 نومبر، 2018، 7:02 PM

امریکی اخبار کی صدر ٹرمپ کے سعودی عرب کی حمایت میں بیان پر شدید تنقید

امریکی اخبار کی صدر ٹرمپ کے سعودی عرب کی حمایت میں بیان پر شدید تنقید

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنے اداریہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب کی حمایت میں بیان کو مکروہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں سعودی عرب کی 450 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا صدارتی بیان جھوٹ پر مبنی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی اخبار نے اپنے اداریہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب کی حمایت میں بیان کو مکروہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں سعودی عرب کی 450 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا صدارتی بیان جھوٹ پر مبنی ہے۔ امریکی اخبار نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب کی حمایت کے بیان کو مکروہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر نے سعودی عرب کے قاتل اور مجرم ولیعہد محمد بن سلمان کی حمایت کرکے امریکی عوام کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔اخبار نے مزید کہا کہ تصدیق ہوگئی کہ سعودی ولی عہد صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہوئے تو بھی امریکی صدر اس کا ساتھ دیں گے۔ واشنگٹن پوسٹ نے یہ بھی لکھا ہے کہ امریکی صدر نے سعودی شہزادے کی خدمت میں روایات سے انحراف کیا اور صحافی جمال خاشقجی پر عامیانہ انداز میں الزام تراشی کی۔ امریکی صدر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ جمال خاشقجی کے قتل کے باعث سعودی عرب پر پابندیاں لگا کر امریکی معیشت تباہ نہیں کرنا چاہتے۔ اس سے قبل امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے بھی اپنی تحقیقات پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان ، خاشقجی کے قتل میں براہ راست ملوث ہیں۔

News ID 1885827

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha