29 اکتوبر، 2018، 4:04 PM

ہندوستانی حکومت پر رافیل جنگی طیارہ سودے میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا الزام

ہندوستانی حکومت پر رافیل جنگی طیارہ سودے میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا الزام

ہندوستان میں کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر غلام نبی آزاد نے رافیل جنگی طیارہ سودے کو ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی گھپلہ قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر غلام نبی آزاد نے رافیل جنگی طیارہ سودے کو ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی گھپلہ قرار دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ضلع دفتر پر منعقدہ پارٹی کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آزاد نے کہا کہ 516 کروڑ روپے کے رافیل جنگی طیاروں کوموجودہ حکومت نے 1600 کروڑ روپے کی شرح سے خرید کر گھپلہ کیاہے۔ انہوں نے نوٹ بندی کو ملک کے ساتھ ایک بڑی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دوران بی جے پی اور ان کے سرمایہ داروں نے اپنے کالے دھن پچھلے دروازے سے سفید کر لئے۔انہوں نے مرکزی حکومت کو ہر محاذ پر ناکام بتاتے ہوئے کہا کہ روپے کی قیمت آزادی کے بعد سب سے نچلی سطح پر ہے جبکہ ڈیزل اور پٹرول کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہے۔ بی جے پی اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے ملک میں فرقہ واریت کا زہر گھول رہی ہے جس کیخلاف کانگریسی کارکنوں کو لڑنا ہوگا۔آزاد نے کہا کہ راجستھان ، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ سمیت کئی ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی لہر چل رہی ہے جبکہ ملک کی عوام مرکزی حکومت کو تبدیل کرنے کیلئے تیارہوچکے ہیں۔

News Code 1885186

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha