مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں الیکشن کمیشن آفس کے نزدیک خود کش دھماکے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق کابل میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر خود کش دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار اور ایک شہری ہلاک ہوگئے جب کہ 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علی الصبح پیدل آنے والے ایک شخص نے الیکشن کمیشن آفس کے مرکزی دروازے پر پولیس اہلکاروں کے نزدیک پہنچ کر خود کو دھماکے سے اُڑا لیا۔ پولیس اہلکار کے ساتھ ایک شہری بھی دھماکے کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔واضح رہے کہ افغانستان میں حال ہی میں پارلیمانی اور کونسل کے انتخابات مکمل ہوئے ہیں تاہم انتخابی عمل کے دوران الیکشن کمیشن کے دفتر پر چار سے زائد بار خود کش حملے ہوچکے ہیں جب کہ صرف انتخابات کے دو روز میں 60 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔
آپ کا تبصرہ