28 اکتوبر، 2018، 10:53 PM

چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں کے حملے میں 4 اہلکار ہلاک

چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں کے حملے میں 4 اہلکار ہلاک

ہندوستانی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں کے حملے میں نیم فوجی دستوں کے 4 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں کے حملے میں نیم فوجی دستوں کے 4 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق باغیوں نے ایک فوجی گاڑی کو گشت کے دوران بم سے نشانہ بنایا۔ بتایا گیا ہے کہ بم پہلے ہی نصب کیا گیا تھا، اس حملے میں مزید 2 فوجی اہلکار زخمی ہوئے ۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت رونما ہوا ہے، جب چھتیس گڑھ میں اگلے مہینے کے آغاز میں ریاستی انتخابات ہونے والے ہیں۔واضح رہے کہ ماؤ نواز باغی گزشتہ4 دہائیوں سے بھارت کی مختلف ریاستوں میں سرگرم ہیں۔

News Code 1885169

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha