28 اکتوبر، 2018، 1:35 PM

جمال خاشقجی کے قتل کے مقدمہ کی سماعت سعودی عرب میں ہی ہوگی

جمال خاشقجی کے قتل کے مقدمہ کی سماعت سعودی عرب میں ہی ہوگی

سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی سماعت سعودی عرب کے قوانین کے قوانین کے تحت اور سعودی عرب میں ہی ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی سماعت سعودی عرب کے قوانین کے قوانین کے تحت اور سعودی عرب میں ہی ہوگی۔اطلاعات کے مطابق بحرین میں ہونے والی علاقائی سمٹ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ قتل کی تحقیقات کے لیے وقت درکار ہوتا ہے لیکن دنیا اس معاملے پر ہیجانی کیفیت کا شکار ہوگئی ہے۔ عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے تفتیشی حکام کی ترکی کے ساتھ استنبول میں مشترکہ تحقیقات جاری ہیں تاہم ملزمان کے خلاف سعودی قوانین  کے تحت اور سعودی عرب میں ہی سماعت ہوگی۔سعودی وزیر خارجہ کا امریکی وزیر دفاع کے بیان کو نظر انداز کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات مضبوط اور مستحکم ہیں، صحافی کے قتل کی وجہ سے ان تعلقات میں دراڑ نہیں آئے گی۔ چند بیانات سے تعلقات کو کمزور نہیں بنایا جاسکتا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ترک صدر طیب اردوغان نے اپنی جماعت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کا قتل استنبول میں ہوا ہے اس لیے ملزمان کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی استنبول میں ہی ہوگی۔

News ID 1885146

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha