مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے بجائے سعودی عرب سے قرض لینے کے خواہشمند ہیں۔ پاکستانی وزیراعظم نے سعودی عرب روانگی سے قبل برطانوی نیوز ویب سائٹ کو انٹرویو دیا جس میں کہا کہ دوست ممالک کے قرضوں یا آئی ایم ایف سے قرض لیے بغیرکوئی چارہ نہیں۔ ان کا کہناتھاکہ پاکستانی معیشت کی بہتری کےلیے سعودی عرب سے قرض لینے کے خواہش مند ہیں۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ملک کو تاریخ کے سب سے بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے، ہمارے پاس دو تین ماہ سے زیادہ کے زرمبادلہ ذخائرنہیں۔
پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے بجائے سعودی عرب سے قرض لینے کے خواہشمند ہیں۔
News ID 1885004
آپ کا تبصرہ