مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نومبر کے پہلے ہفتے میں چین جائیں گے جہاں وہ چینی صدر، وزیر خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق تین روزہ دورہ چین کیلئے عمران خان 3 نومبر کو چین پہنچیں گے اور 5 نومبر کو شنگھائی بین الاقوامی درآمدی نمائش میں بھی خصوصی شرکت کریں گے۔ پاکستانی وزیراعظم چینی حکام سے ملاقاتوں میں اقتصادی اور دفاعی تعاون کے علاوہ سی پیک منصوبو ں پر بھی تبادلہ خیال کریں گے، ذرائع کے مطابق ان کے ہمراہ صرف 3 وزراء چین جائیں گے۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نومبر کے پہلے ہفتے میں چین جائیں گے جہاں وہ چینی صدر، وزیر خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
News ID 1884801
آپ کا تبصرہ