مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوزکے مطابق سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نومبرکے دوسرے ہفتے میں چین کے بعد ملائیشیا جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان 2 نومبرسے 5 نومبرتک چین کا دورہ مکمل کریں گے جس کے بعد وہ نومبرکے دوسرے ہفتے میں ملائیشیا جائیں گے۔ اس دورہ میں وزیراعظم کے ساتھ وفاقی وزراء اسد عمر، فواد چوہدری اورشاہ محمود قریشی ہمراہ ہوں گے۔ دورہ کے دوران وزیراعظم ملائیشیا کے ہم منصب مہاتیرمحمد سے ملاقات کریں گے۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نومبر میں چین کے بعد ملائیشیا جائیں گے۔
News ID 1885110
آپ کا تبصرہ