مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاستوں اڑیسہ اور آندھرا پردیش میں سمندری طوفان " تتلی " کے باعث ہلاکتوں کی تعداد9 ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سمندری طوفان تتلی نے آندھرا پردیش اوراڑیسہ کے ساحلی علاقوں میں تباہی مچادی، درجنوں مکانات تباہ ہو گئے، تیز رفتار طوفانی ہواؤں سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔ طوفان کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند کرنا پڑے، ریسکیو اہلکاروں کی بڑی تعداد امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے تاہم مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ہندوستانی ریاستوں اڑیسہ اور آندھرا پردیش میں سمندری طوفان " تتلی " کے باعث ہلاکتوں کی تعداد9 ہوگئی ہے۔
News ID 1884751
آپ کا تبصرہ