13 اکتوبر، 2018، 10:07 AM

شام میں امریکہ کی غیر قانونی موجودگی جنگ جاری رہنے کا اصلی سبب

شام میں امریکہ کی غیر قانونی موجودگی جنگ جاری رہنے کا اصلی سبب

روس کے وزير خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ شام میں امریکہ کی غیر قانونی موجودگی کی وجہ سےجنگ جاری ہے۔ اگر امریکہ شام سے خارج ہوجائے تو شام میں جنگ فوری طور پر بند ہوسکتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزير خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ شام میں امریکہ کی غیر قانونی موجودگی کی وجہ سےجنگ جاری ہے۔ اگر امریکہ شام سے خارج ہوجائے تو شام میں جنگ فوری طور پر بند ہوسکتی ہے۔

لاوروف نے کہا کہ امریکہ شام میں فرات کی مشرقی پٹی میں غیر قانونی حکومت قائم کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے جس کی وجہ سے شام میں جنگ کا سلسلہ جاری ہے۔امریکہ دہشت گردوں کے خاتمہ کے بجائے دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کررہا ہے۔ اور امریکہ خطے میں بحران کو جاری رکھنے کے حق میں ہے۔

News ID 1884744

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha