8 اکتوبر، 2018، 11:33 AM

برکینا فاسو میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 6 فرانسیسی فوجی ہلاک

برکینا فاسو میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 6 فرانسیسی فوجی ہلاک

افریقی ملک برکینا فاسو کے مشرقی حصے میں بارودی سرنگ کے پھٹنے سے 6 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک برکینا فاسو کے مشرقی حصے میں بارودی سرنگ کے پھٹنے سے 6 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ بارودی سرنگ کے دھماکے سے ہلاک ہونے والے اہلکار مالی کی سرحد کے قریب گشت کر رہے تھے کہ اچانک زودار دھماکہ ہوا۔ دوسری جانب افریقی ملک برکینا فاسو کے شمالی علاقے میں فرانس کے جنگی طیاروں کے حملے میں 10 باغی بھی ہلاک ہوگئے ہیں، میراج طیاروں سے یہ فضائی حملے باغیوں کے نیم فوجی دستوں پر کیے گئے ایک زوردار حملے کے جواب میں کیے گئے۔

News Code 1884615

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha