7 اکتوبر، 2018، 2:45 PM

خالدہ ضیا طبیعت ناساز ہونے پر جیل سے اسپتال منتقل

خالدہ ضیا طبیعت ناساز ہونے پر جیل سے اسپتال منتقل

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم اور اپوزیشن جماعت بنگلا دیش نیشنل پارٹی کی رہنما خالدہ ضیا کی طبیعت ناساز ہونے پر جیل سے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلادیش کی سابق وزیراعظم اور اپوزیشن جماعت بنگلا دیش نیشنل پارٹی کی رہنما خالدہ ضیا کی طبیعت ناساز  ہونے پر جیل سے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 73سالہ خالدہ ضیا کو بنگادندہو شیخ میڈیکل یونیورسٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ کچھ روز قبل خالدہ ضیا کے وکیل کی جانب سے ہائی کورٹ میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ حکومت ان کی صحت کے لیے خصوصی اقدامات نہ اٹھا کر ان کی صحت کو خطرے میں ڈال رہی ہے، جس کے بعد عدالت نے اپوزیشن لیڈر کو اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ گزشتہ ماہ بد عنوانی کے مزید الزامات کا سامنا کرنے والی خالدہ ضیاء نے عدالت کو بتایا تھا کہ وہ بہت زیادہ بیمار ہیں اور ان کے ہاتھ اور پاؤں مفلوج ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ خالدہ ضیا کو رواں سال فروری میں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، جس کے بعد ان کی پارٹی بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی کے ہزاروں کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

News Code 1884596

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha