6 اکتوبر، 2018، 8:55 PM

کشمیر میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 افراد ہلاک

کشمیر میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 افراد ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مسافر بس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مسافر بس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثہ رامبان کے علاقے میں پیش آیا جہاں بنی ہال سے آنے والی چھوٹی مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی اور قلابازیاں کھاتی ہوئی 200 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ اطلاعات کے مطابق ٹریفک حادثے کی وجہ بس میں گنجائش سے زائد افراد کے سوار ہونے کو قرار دیا جارہا ہے، 20 نشستوں والی بس میں 34 افراد سوار تھے۔ حادثے کے بعد میتوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حادثے میں 14 مسافر زخمی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔

News ID 1884575

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha