مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بغداد میں ترکی کے سفیر فاتح ایلدز نےعراق کے نامزد وزیر اعظم عادل عبدالمہدی کو ترکی کے دورے کی دعوت دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترکی کے سفیر نے بغداد میں عادل عبدالمہدی کی قیام گاہ پر ان سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے فروغ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں ترکی کے سفیر نے عادل عبدالمہدی کو ترکی کے دورے کی دعوت دی ، جسے عراق کے نامزد وزير اعظم نے قبول کرلیا۔
آپ کا تبصرہ