29 ستمبر، 2018، 9:39 PM

سعودی عرب، دنیا میں دہشت گردی کے فروغ ، شرارت اور انتہا پسندانہ افکار کا مرکز

سعودی عرب، دنیا میں دہشت گردی کے فروغ ، شرارت اور انتہا پسندانہ افکار کا مرکز

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب، دنیا میں دہشت گردی کے فروغ ، شرارت اور انتہا پسندانہ افکار کا مرکز اور محور ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایران کے بارے میں سعودی عرب کے وزير خارجہ عادل الجبیر کے بیان کے رد عمل میں کہا ہے کہ سعودی عرب، دنیا میں دہشت گردی کے فروغ ، شرارت اور انتہا پسندانہ افکار کا اصلی مرکز اور محور ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب  تمام دہشت گرد گروہوں اور تنظیموں کا سرپرست ہے اور اس سلسلے میں عالمی برادری کے پاس ٹھوس شواہد بھی موجود ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب امریکہ اور اسرائیل کے ذریعہ وہابی تکفیری دہشت گرد تنظیموں کو ہتھیار اور مالی امداد آج بھی فراہم کررہا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی کے فروغ کے سلسلے میں سعودی عرب کے انتہا پسند مفتیوں کے فتوے موجود ہیں ۔ جنھیں سعودی عرب کی آشکارا حمایت حاصل ہے۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ اور اسرائیل مشترکہ اور متحدہ طور پر خطے میں دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں۔

News Code 1884379

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha