مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمن حکومت نے 2018 میں افغانستان کی اقتصادی ترقی کے لیے مزید 432 ملین یورو کا امدادی پیکیج دینے کا وعدہ کیا ہے۔ یہ امداد ملازمتیں پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ، دیہی علاقوں میں پانی اور بجلی کی فراہمی کے لیے خرچ کی جائے گی۔ جرمنی کا شمار افغانستان کو مالی امداد فراہم کرنے والے بڑے ڈونر ممالک میں ہوتا ہے۔ برلن حکومت2001 ایک کے بعد سے افغانستان کی تعمیر نو کے 4 عشاریہ 6 ارب یورو فراہم کرچکی ہے۔
جرمن حکومت نے 2018 میں افغانستان کی اقتصادی ترقی کے لیے مزید 432 ملین یورو کا امدادی پیکیج دینے کا وعدہ کیا ہے۔
News ID 1884335
آپ کا تبصرہ