جرمنی کا غزہ میں تعمیر نو کے لیے 80 لاکھ یورو کی اضافی امداد دینے کا اعلان

جرمنی کی حکومت نے فلسطین کے جنگ سے تباہ حال علاقے غزہ میں گھروں سے محروم شہریوں کیلئے مکانات کی تعمیر کی مد میں 80 لاکھ یورو کی اضافی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کی حکومت نے فلسطین کے جنگ سے تباہ حال علاقے غزہ میں گھروں سے محروم شہریوں کیلئے مکانات کی تعمیر کی مد میں 80 لاکھ یورو کی اضافی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہ رقم جرمن ترقیاتی بنک کی طرف سے "UNOPS" کے توسط سے خرچ کی جائے گی۔ جرمنی کی طرف سے نئے امدادی پیکج کا مقصد غزہ کی پٹی میں شہریوں کی بحالی، آباد کاری اور ان کی رہائش کی سہولیات کو بہتر کرنا ہے۔ جولائی میں جرمن حکومت نے غزہ کی پٹی میں 345گھروں کی تعمیر میں مدد کے لیے13 سے 15ملین یورو کی امداد فراہم کرنے کی ایک یادداشت منظور کی گئی تھی۔ جرمن حکومت مجموعی طور پرغزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونیوالے 566گھروں کی تعمیر کی مد میں 21 ملین یورو سے زائد کی رقم صرف کررہی ہے۔

News Code 1884955

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 10 =