25 ستمبر، 2018، 7:31 PM

ٹرمپ کی کم جونگ اُن سے دوسری ملاقات کی توقع کا اظہار

ٹرمپ کی کم جونگ اُن سے دوسری ملاقات کی توقع کا اظہار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن سے دوسری ملاقات کی توقع کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن سے دوسری ملاقات کی توقع کا اظہار کیا ہے۔

نیویارک میں جنوبی کوریا کے صدر مون جائے اِن کے ساتھ ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا سے تعلقات کو ’ غیر معمولی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اب پہلے جیسی دوریاں نہیں ہیں اور جلد شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے دوسری ملاقات متوقع ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا سے متعلق کافی اہم اور مثبت پیشرفت ہوئی ہیں اور ایک لحاظ سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کافی بہتر ہو گئے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے صدر دفتر میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا وزیرِ خارجہ مائک پومیو مستقبل قریب میں آئندہ کی ملاقات کا انتظام کریں گے تاہم ابھی ملاقات کے مقام کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔

ایک برس قبل ایک دوسرے کو ایٹمی جنگ کی دھمکیاں دینے والے دونوں حریف ممالک کے سربراہان کے درمیان پہلی اور تاریخی ملاقات رواں برس 12 جون کو سنگاپور میں ہوئی تھی۔ دونوں رہنماؤں نے جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے سے متعلق معاہدہ پر اتفاق کیا تھا۔

News ID 1884265

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha