21 ستمبر، 2018، 5:42 PM

امریکہ کی چین پر میزائل سسٹم خریدنے پر پابندی

امریکہ کی چین پر میزائل سسٹم خریدنے پر پابندی

امریکہ نے چین کے فوجی ادارے پر روس سے لڑاکا طیارے اور میزائل سسٹم خریدنے پر پابندی لگادی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے چین کے فوجی ادارے پر روس سے لڑاکا طیارے اور میزائل سسٹم خریدنے پر پابندی لگادی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق وہ فوری طور پر چینی فوج کے ایک یونٹ پر پابندی کا اطلاق کرےگا۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ روس سے ایس یو 35 لڑاکا طیارے اور میزائل سسٹم ایس 400 خریدنے پر چین پر پابندیاں ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ چینی فوج کی برانچ اکنامک ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ کے ڈائریکٹر پر فوری پابندی نافذ کرےگا۔ چینی ایجنسی اور اس کے سربراہ ایکسپورٹ لائسنس اورامریکی فنانشل سسٹم کے لیے بلاک کردیا گیا ہے۔ چینی ایجنسی اور اس کے سربراہ کواس فہرست میں بھی شامل کرلیا گیا جس کے ذریعے وہ امریکیوں کے ساتھ بزنس نہیں کر سکیں گے۔

News Code 1884152

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha