15 ستمبر، 2018، 12:36 PM

اقوام متحدہ کی لیبیا میں اپنے پولیٹیکل مشن کی مدت میں ایک سال کی توسیع

اقوام متحدہ کی لیبیا میں اپنے پولیٹیکل مشن کی مدت میں ایک سال کی توسیع

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لیبیا میں اپنے پولیٹیکل مشن کی مدت میں ایک سال کی توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے، تاہم اس شورش زدہ ملک میں10 دسمبر کو الیکشن منعقد کرانے کی تجویز کی حمایت نہیں کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لیبیا میں اپنے پولیٹیکل مشن کی مدت میں ایک سال کی توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے، تاہم اس شورش زدہ ملک میں10 دسمبر کو الیکشن منعقد کرانے کی تجویز کی حمایت نہیں کی۔ اس شمالی افریقی ملک کے 4 رہنماؤں نے 4 ماہ قبل فرانس میں ہوئی ایک کانفرنس میں رواں سال کے اواخر میں انتخابات کرانے پر اتفاق کیا تھا۔ پیرس حکومت لیبیا میں استحکام کی خاطر وہاں جلد از جلد الیکشن کی خواہاں ہے لیکن امریکہ، یورپی یونین کے متعدد رکن ممالک اور اقوام متحدہ کے مطابق فی الوقت لیبیا میں شفاف اور غیر جانبدار انتخابی عمل ممکن نہیں۔

News Code 1883966

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha