مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کا شہری ’پارک جن‘ دنیا بھر میں سائبر حملوں کا مرکزی کردار رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ 2014 میں سونی پکچرز پر سائبر حملہ کر کے اہم معلومات حاصل کرنے اور 2017 میں دنیا بھر میں ایک وائرس ’وانا کرے‘ کے ذریعے بنگلہ دیش کے مرکزی بینک سمیت بڑے پیمانے پر کمپیوٹر سسٹم ہیک ہونے کے واقعات میں شمالی کوریا ملوث ہے۔
امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کا شہری ’پارک جن‘ دنیا بھر میں سائبر حملوں کا مرکزی کردار رہا ہے اور اسے شمالی کوریا کی حکومت کی حمایت بھی حاصل ہے۔ ہیکر ’پارک جن‘ جس کمپنی کے لیے کام کرتا ہے وہ کمپنی شمالی کوریا کے ملٹری انٹیلی جنس یونٹ ’ لیب 110‘ سے منسلک ہے۔
آپ کا تبصرہ