مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ پاکستان کے دو روزہ دورے پر ہیں جہاں انھوں نے پاکستانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق جواد ظریف پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائي امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔پاکستان میں عمران خان کی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد محمد جواد ظریف پہلے غیر ملکی وزير خارجہ ہیں جنھوں نے پاکستان کا دورہ کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے پاکستانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور پاکستانی فوج کے سربراہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
News ID 1883532
آپ کا تبصرہ