مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس آئندہ ماہ سرد جنگ کے زمانے کے بعد سب سے بڑی فوجی مشقیں شروع کرے گا جن میں3 لاکھ فوجی، ایک ہزار لڑاکا طیارے اور ہزاروں ٹینک اور گاڑیاں حصہ لیں گی۔ روسی وزیر دفاع سرگی شوئیگو کے مطابق ہمسایہ ممالک چین اور منگولیا بھی ان فوجی مشقوں میں حصہ لیں گے۔مشقیں آئندہ ماہ کی 11تاریخ سے شروع ہو کر 15تاریخ تک جاری رہیں گی۔واضح رہے کہ روس نے گذشتہ سال بھی فوجی مشقوں کا انعقاد کیا تھا جس میں 12700کے لگ بھگ فوجی اہلکاروں نے حصہ لیا تھا ۔
روس آئندہ ماہ سرد جنگ کے زمانے کے بعد سب سے بڑی فوجی مشقیں شروع کرے گا جن میں3 لاکھ فوجی، ایک ہزار لڑاکا طیارے اور ہزاروں ٹینک اور گاڑیاں حصہ لیں گی۔
News ID 1883492
آپ کا تبصرہ