27 اگست، 2018، 2:54 PM

چین میں ایک ہوٹل میں آگ لگنےسے 20 افراد ہلاک ہوگئے

چین میں ایک ہوٹل میں آگ لگنےسے 20 افراد  ہلاک ہوگئے

چین کے شہر ہاربن کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 23 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے شہر ہاربن کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 23 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق چین کے شمال مشرقی شہر ہاربن کے ایک ہوٹل میں ہونے والی آتشزدگی میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے جب کہ 23 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے جن میں سے 2 افراد کی حالات نازک ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

ریسکیو ادارے کے حکام کا کہنا ہے کہ آگ ہوٹل کی دوسری منزل پر باورچی خانے میں لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے ہوٹل کے 4 سو مربع میٹر رقبے کو گھیرے میں لے لیا۔ تاحال آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

ریسکیو ادارے کے حکام کا مزید کہنا تھا کہ آگ پر دو سے تین گھنٹوں میں قابو پالیا گیا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ آتشزدگی کے وقت ہوٹل میں 105 افراد قیام پذیر تھے جن میں غیر ملکی سیاح بھی شامل تھے۔

News Code 1883438

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha